• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیر داخلہ محسن نقوی نے منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ کر کے سہولتوں کا مشاہدہ کیا۔

محسن نقوی 100 برس کی عمر کے بزرگ حاجی سے خصوصی طور پر ملے اور ان کی خیریت دریافت کی، انہوں نے معمر ترین حاجی کی ہمت کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے حجاج کرام سے کیمپس میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا اور حجاج کرام سے رہائش اور کھانے پینے کی سہولتوں کے بارے میں بھی پوچھا۔

حجاج کرام نے بتایا ہے کہ اس بار انتظامات اچھے ہیں، کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن عملے نے بہت تعاون کیا۔

محسن نقوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر حاجی ہمارے لیے بہت خاص ہے، مسائل کے حل کے لیے عملہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے اس بار حجاج کرام کی پاکستان میں امیگریشن کی بہت بڑی سہولت فراہم کی، سعودی عرب کے ولی عہد اور وزارت حج کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید