واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی زیر صدارت اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی طور پر طے شدہ وقت اور مقام پر براہِ راست مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امید ہے مذاکرات ایک امن معاہدے تک پہنچیں گے۔ اسرائیل نے دیگر مسائل کے حل اور امن کے حصول کے لیےبراہِ راست مذاکرات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے ساتھ مل کر غیر ریاستی ’دہشت گرد‘ گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبک لبنان نے جنگ بندی اور انسانی بحران سے نمٹنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا۔
دوسری طرف لبنان پر اسرائیل کے حملے اب بھی جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 افراد جاں بحق ہوئے۔