• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ بھی آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں ثانوی میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں۔

شفاف امتحانات کے حوالے سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

کراچی میں نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ بھی آدھے گھنٹے قبل آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 10 اپریل سے ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ بھی آدھا گھنٹہ قبل آؤٹ ہو گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید