یوکرین پر روس کے تازہ میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق جنوبی ساحلی شہر اوڈیسا میں حملوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے۔
روسی حملوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق وسطی شہر دنیپرو میں بھی 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 روسی میزائل اور 636 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔