مظفر آباد میں محکمۂ صحت نے عید کے روز بھی احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمۂ صحت آزاد کشمیر کے حکام کا کہنا ہے کہ نمازِ عید کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر مظاہرے ہوں گے۔
مقریرن کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج اگلے مرحلے میں داخل ہو گا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی ہیلتھ الاؤنس دیا جائے۔