• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے ڈیل کا عمل اچھی طرح سے جاری ہے۔

فینکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، امریکا ایران کی نیو کلر ڈسٹ حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا عمل درست انداز میں جاری ہے۔ انہیں نہیں لگتا کہ ایران کے معاملے پر بہت زیادہ اختلافات ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے ڈیل کے تحت رقم کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا، بہت جلد ایران کی یورینیم امریکا لائیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیٹو کی جانب سے کال موصول ہوئی مگر ہمیں اب نیٹو کی بالکل بھی مدد درکار نہیں، ہمیں نیٹو کی نہیں، نیٹو کو ہماری ضرورت ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار ہیں، انہوں نے مدد کی، ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید