صوابی( نمائندہ جنگ )صوابی کے علاقے زروبی میں نہانے کے دوران ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔چودہ سالہ تنزیل الرحمن گزشتہ روز دریائے سندھ میں نہا رہے تھے کہ اس دوران تیز و تند پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا مقامی غوطہ خوروں نے دریا سے لاش نکالی، بعد ازاں اسے سپرد خاک کر دیا گیا۔