• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن کرکٹرز کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا تیسرا دن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں پاکستان ویمن اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری ہے، جس کے تیسرے دن کھلاڑیوں نے طویل ٹریننگ سیشن کیا۔

ویمن کرکٹرز کا یہ کیمپ غنی انسٹیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ پر لگایا ہے، جہاں تیسرے روز کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں خواتین کرکٹرز نے طویل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔

اس سیشن میں فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی، کھلاڑیوں نے 2 گھنٹے گروپس کی شکل میں مختلف ڈرلز کیں۔

اس کے ساتھ مینٹور وہاب ریاض اور دیگر کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی اسکلز پر بھی کام کیا۔

گراونڈ کی مین پچ پر کرکٹرز کو میچ سیناریو میں بھی پریکٹس کرائی گئی، ویمن اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ 23 اپریل تک جاری رہے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید