آبنائے ہرمز میں بھارتی جہازوں پر حملے کے بعد نئی دہلی میں ایرانی سفیر کو طلب کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سفیر کو آبنائے ہرمز میں بھارتی تیل بردار اور تجارتی بحری جہازوں پر حملے پر احتجاجی نوٹ دیا گیا۔
خیال رہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب نے بھارت کے تیل بردار دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روکا۔
عرب میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر روکنے کے لیے ایرانی گن بوٹس نے فائرنگ بھی کی، ٹینکرز پر 20 لاکھ بیرل عراقی تیل لدا ہوا تھا۔