• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسداران انقلاب نے بھارت کے 2 تیل بردار جہازوں کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیا

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایران کی پاسداران انقلاب نے بھارت کے تیل بردار دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر روکنے کے لیے ایرانی گن بوٹس نے فائرنگ بھی کی، ٹینکرز پر 20 لاکھ بیرل عراقی تیل لدا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکا بندی ختم نہ ہونے پر ایران نے آبنائے ہرمز پھر بند کردی۔

ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکا ایرانی بندرگاہوں کی نام نہاد ناکہ بندی سے بحری قزاقی کر رہا ہے، ہرمز کی اسٹریٹیجک نگرانی اور انتظامی کنٹرول ایرانی افواج کے پاس ہیں،ایران سے جہازوں کی آمدورفت پر امریکی پابندی کے خاتمے تک ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گا۔

گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز کھول دی تھی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کُھلنے کے باوجود ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید