کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ہماری کارکردگی میں تسلسل کی کمی رہی، چوتھی ٹیم کیلئے اب بھی مقابلہ چل رہا ہے۔
کراچی میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ سہیل تنویر نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ باقی دو میچز میں اچھا کھیل کر پلے آف میں جگہ پکی کریں۔
سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی، پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اور مینڈس کو بھی کریڈیٹ جاتا ہے کہ انہوں نے بھی اچھا کھیلا۔
گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ مجھے بابر کو ایسا کھیلتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔