برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ، امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے اپنے والد تھامس مارکل کے خلاف بچوں کی نازیبا تصاویر رکھنے کے الزامات پر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق میگھن کے سوتیلے بھائی تھامس مارکل جونیئر نے فلپائن کے شہر سیبو میں والد کے گھر سے ہزاروں مبینہ نازیبا تصاویر برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلپائن کی پولیس اس معاملے پر تحقیقات کر رہی ہے جبکہ امریکی تحقیقاتی ادارے بھی معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
برطانوی شاہی خاندان کی منحرف بہو میگھن مارکل نے اس معاملے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والی خبروں سے شدید پریشان ہوں اور میری ہمدردیاں متاثرہ بچوں کے ساتھ ہیں جنہیں نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ والد سے دوری اور اپنے بچوں سے ان کا رابطہ روکنے کا فیصلہ بچوں کی حفاظت کے لیے کیا تھا۔
میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ حکام دیگر خاندانوں کے بچوں کی حفاظت کے لیے بھی وہی اقدامات کریں گے جن اقدامات کی میں اپنے بچوں کے لیے توقع رکھتی ہوں۔