بحیرۂ اسود میں روس کے بندرگاہی شہر توآپسے پر یوکرین نے ڈرون حملہ کر دیا۔
مقامی حکام کے مطابق ڈرون حملے میں 1 شخص ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔
حکام نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرون حملے کے باعث توآپسے کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔