وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جلد پاکستان سے ایران ریلوے ٹریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ سرکلر ریلویز سندھ حکومت کا ڈومین ہے، ریلوے نہیں چلے گی تو پاکستان نہیں چلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان سے ایران جلد ریلوے ٹریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، یہ سلسلہ ایران تک نہیں رکے گا بلکہ یورپ کی طرف بڑھے گا۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ روہڑی نوکھنڈی 900 کلو میٹر اور نوکھنڈی سے تافتان 87 کلو میٹر کا ٹریک دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔