آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے کروڑوں روپے سرمایہ کاری فراڈ کیس میں گرفتار غیر ملکی باشندوں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔
7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ملزمان کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔