• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا: اسکولوں کی موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے اسکولوں کی موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت پشاور سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمر زون میں پرائمری اسکولز یکم جون سے31 اگست تک بند رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ونٹر زون میں تمام اسکولز یکم تا 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جون میں سمر کیمپ کے تحت صبح 7 سے 9 بج کر 40 منٹ تک کلاسز ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید