• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو سے یونیورسٹی پر بم گرانے کا مطالبہ کرنے پر امریکی طالبہ گرفتار

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے یونیورسٹی پر بم گرانے کا مطالبہ کرنے پر  امریکی طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک طالبہ کو اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے متعلق پیغام شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

رپورٹس کے مطابق طالبہ نے واٹس ایپ گروپ پر چیٹ میں  لکھا کہ نیتن یاہو، اگر آپ میری آواز سن سکتے ہیں تو ہمارے لیے اوشن بینک کانووکیشن سینٹر میں کچھ بم گرا دیں۔

طالبہ کی جانب سے بھیجا گیا یہ پیغام یونیورسٹی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر میں ممکنہ دھمکی تصور کیا گیا، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ کے پیغام کو یونیورسٹی پر حملے یا بمباری کی دھمکی سمجھا گیا۔ یہ گروپ تقریباً 215 طلبہ پر مشتمل تھا، جہاں یونیورسٹی کے آئندہ پروگرام پر گفتگو جاری تھی۔

امریکی قوانین کے تحت تعلیمی اداروں، عوامی مقامات یا طلبہ سے متعلق دھمکی آمیز پیغامات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے، چاہے انہیں مذاق یا طنز ہی کیوں نہ قرار دیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق اگر الزامات ثابت ہو گئے تو طالبہ کو 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید