امریکی وزیرِ محنت لوری شاویز ڈریمر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونی کیشن اسٹیون شیونگ کا کہنا ہے کہ لوری شاویز ڈریمر کے ڈپٹی یہ عہدہ قائم مقام کے طور پر سنبھالیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیرِ محنت ایک مہینے سے کچھ زائد عرصے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ سے مستعفی ہونے والی تیسری رکن ہوں گی۔
اس سے قبل ہوم لینڈ سیکیورٹی کی کرسٹی نوئم اور سابق اٹارنی جنرل بونڈی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکی ہیں۔