امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے ہٹا دیا۔
امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ گزشتہ چند دنوں سے پام بونڈی کو عہدے سے ہٹانے پر غور کر رہے تھے۔
بدھ کے روز دونوں کے درمیان ہونے والی ایک اہم ملاقات کو سخت اور فیصلہ کن قرار دیا گیا، جس میں ٹرمپ نے واضح اشارہ دیا کہ وہ جلد انہیں تبدیل کرنے والے ہیں۔
پام بونڈی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی جگہ عارضی طور پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔