کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 25.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔