• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے انٹرپول کی امارات میں کارروائی، قتل کیس کے 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں فرحان عباس اور حیدر علی شامل ہیں، ملزمان کو ابوظبی سے گرفتار کر کے لاہور ایئر پورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گوجرانوالہ اور منڈی بہاء الدین میں مقدمے درج تھے۔

 ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسز جاری کیے تھے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید