• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی بی، بیرون ملک سے 81 افراد کو لاکر گرفتار کیا گیا

کراچی( ثاقب صغیر )سال 2025کے دوران ایف آئی اے کے نیشنل سینٹرل بیورو (NCB) انٹرپول نے مختلف ممالک سے مطلوب81افراد کو کامیابی کے ساتھ پاکستان واپس لا کر متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق اس کے علاوہ 12 مطلوب افراد جن کے خلاف پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواست پر انٹرپول کے ریڈ نوٹس جاری کیے گئے تھے انہیں مختلف ہوائی اڈوں پر گرفتار کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔حکام کے مطابق 3 کمسن بچوں کو جن کے لیے انٹرپول کے یلو نوٹس جاری کیے گئے تھے کامیابی کے ساتھ پاکستان واپس لایا گیا۔ یہ اقدامات ایف آئی اے کے قانون کی عملداری کو یقینی بنانے اور عوامی تحفظ کے لیے مسلسل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید