اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبہ طیری میں گاڑی پر بمباری کرکے 2 افراد کو شہید کردیا۔
لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے این این اے کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے جنوبی لبنان میں ڈرون طیارے کو مار گرایا، ڈرون طیارہ شمالی اسرائیل میں تعینات فوجیوں پر حملےکے لیے جا رہا تھا۔