ملتان سلطانز کے صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ پلیئر اپنے لیے اہداف رکھیں تو سب کچھ ممکن ہے، بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ مجھے انداز ا تھا کہ اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہے، اس پر کام کیا۔
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ انسان محنت کرے تو سب کچھ ممکن ہے، سامنے والی ٹیم کو کریڈیٹ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح اسمتھ کھیل رہے تھے تو بڑے اسکور کی امید تھی، اسٹیو اسمتھ کے ساتھ کھیل کر مزہ آرہا ہے۔
فرحان نے بتایا کہ پاوور ہٹنگ کی پریکٹس کیلیے گراؤنڈ میں میچ سناریو کے مطابق پریکٹس کررہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، سب کچھ بولرز پر نہیں ڈال سکتے۔
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ آج کی غلطیوں کو درست کرکے اسلام آباد کے خلاف تگڑا کم بیک کریں گے۔
صاحبزادہ کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے لئے اپ ڈاؤن ہوتا رہتا ہے، پچھلے سال پی ایس ایل میرے لئے کم بیک کا راستہ بنا تھا۔
انہں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے فوری بعد ریڈ بال میں گریڈ ٹو کھیلوں گا، ون ڈے کرکٹ کی تیاری کیلئے ریڈ بال کھیل رہا ہوں۔
صاحبزادہ فرحان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے ریڈ بال کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، ابتدائی میچز میں کراؤڈ کی کمی بہت محسوس ہوئی لیکن اب شاید عادت ہوگئی ہے، اگر کراؤڈ ہوتی تو اچھا ہوتا۔