• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

83 برس کی عمر میں کام کرنا زندگی کا جوہر ہے: امیتابھ بچن

امیتابھ بچن - فوٹو: فائل
امیتابھ بچن - فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ 83 برس کی عمر میں بھی کام کرنا زندگی کا جوہر ہے۔ 

اپنے بلاگ امیتابھ نے لکھا کہ اس عمر میں اور اس جسمانی طاقت کے ساتھ کام کرنا سب سے اہم ہے اور وہ اسے زندگی کا جوہر سمجھتے ہیں۔

83 سالہ اداکار نے کہا کہ کام ہی زندگی کی اصل روح ہے، چاہے وہ تخلیقی ہو یا جسمانی اور انسان کو آگے بڑھنے کے لیے مسلسل مصروف رہنا چاہیے۔

امیتابھ نے مزید کہا کہ صبح کے اوقات تخلیقی سوچ کے لیے بہترین ہیں، لیکن ان کے نزدیک اصل چیز کام ہے۔ انہوں نے لکھا، ’کام زندگی کا جوہر ہے، اس جسم پر کام اس عمر میں سب سے اہم ہے۔‘

اس سے قبل فروری میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ وہ کام کرتے رہیں گے جب تک کر سکتے ہیں، کیونکہ کام نہ ہونے سے منفی احساسات جنم لیتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید