• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کے فروغ کیلئے دفاعی صنعت، صارفین اور تعلیمی اداروں میں تعاون ضروری ہے، نیول چیف

تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کے فروغ کیلئے دفاعی صنعت، صارفین اور تعلیمی اداروں میں تعاون ضروری ہے۔

میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیر اہتمام جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کا مقصد بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹیجک رجحانات اور جنگ پر جدید ٹیکنالوجی کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے دفاعی صنعت، صارفین اور تعلیمی اداروں کے مابین تعاون پر زور دیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کہا کہ مقامی پیداوار اور خود انحصاری کے فروغ سے پاکستان میں کم لاگت اور عالمی معیار کی حامل دفاعی صنعت قائم ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

انھوں نے کہا بحرِ ہند ایک اہم خطہ ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے، بحرِ ہند سے عالمی تجارت کی وسیع آمد ورفت ہے جس میں رکاوٹ سے عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اجاگر کیا گیا کہ تیز رفتار تکنیکی ترقی جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے، کانفرنس میں یہ بھی اجاگر کیا گیا کہ دفاعی حکمتِ عملی ازسرِنو متعین ہو رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت، پالیسی سازوں، سفارتکاروں، ماہرین تعلیم، صنعتی ماہرین اور طلبہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مستقبل کے جنگی رجحانات سے ہم آہنگی کے لیے مسلسل علمی و فکری تعاون پر زور دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید