• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسداران انقلاب کی اسپیڈ بوٹس امریکی جہازوں کو تباہ کرنے کیلئے مکمل تیار، سربراہ ایرانی عدلیہ

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایرانی پاسداران انقلاب کی اسپیڈ بوٹس اور انڈر واٹر وہیکلز امریکی جہازوں کو تباہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ محسنی ایجی نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب جزیرہ فرور کی سمندری غاروں کے اندر سے امریکی جنگی جہازوں کی دراندازی کا انتظار کررہی ہے تاکہ وہ اپنے دفاع کو مغلوب کر سکیں اور جارحین کو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہمت نہیں کہ وہ آبنائے ہرمز کی طرف بڑھنے کی کوشش بھی کرے کیونکہ انہوں نے دیکھا ہے کہ ان کے انتہائی جدید سمجھے جانے والے بحری جہازوں کے ساتھ کیا ہوا۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے مزہد کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے تین جہازوں کے خلاف کی گئی کارروائی قانونی ایکشن تھی۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی فوجی افواج نے آبنائے ہرمز میں کم از کم تین جہاز قبضے میں لیے کیونکہ انہوں نے گزرنے کے قواعد کی خلاف ورزی کی تھی۔

خیال رہے کہ ایران نے فروری میں امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے بعد سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی آمدورفت پر سخت کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔

ایرانی حکام نے اشارہ دیا ہے کہ اگر امریکا اپنی غیر قانونی ناکہ بندی اور دیگر پابندیاں ختم کرے تو ہرمز میں پابندیاں نرم کی جا سکتی ہیں۔

یہ معاملہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایک اور ثالثی مذاکراتی دور کی کوششوں میں بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، کیونکہ پہلا دور 12 اپریل کو پاکستان میں کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید