• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے اربوں ڈالرز کے ہتھیار ایران جنگ میں جھونک دیے: رپورٹ

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکا کی ایران کے خلاف جنگ نے اس کی فوجی صلاحیت پر بڑا دباؤ ڈالا ہے جس میں ہزاروں مہنگے میزائل اور ہتھیار استعمال ہو چکے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے جنگ کے دوران 38 دنوں میں 13,000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا مگر اصل میں استعمال ہونے والے ہتھیار اس سے کہیں زیادہ ہیں کیونکہ ایک ہی ہدف پر کئی بار حملے کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے تقریباً 1,100 جدید JASSM-ER میزائل استعمال کیے جو اس کے کل ذخیرے کے قریب ہیں، اسی طرح 1,000 سے زائد ٹوماہاک میزائل (Tomahawk cruise missiles) بھی داغے گئے جبکہ 1,200 سے زیادہ پیٹریاٹ دفاعی میزائل استعمال ہوئے۔

ان ہتھیاروں کی لاگت بہت زیادہ ہے اور مجموعی جنگی اخراجات 28 ارب سے 35 ارب ڈالرز کے درمیان بتائے جا رہے ہیں، یعنی امریکا کے جنگ پر روزانہ تقریباً 1 ارب ڈالرز خرچ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی 2 دنوں کے دوران ہی 5.6 ارب ڈالرز کے ہتھیار استعمال ہو چکے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس جنگ نے امریکی فوج کے ذخائر کو خطرناک حد تک کم کر دیا ہے جس سے چین اور روس جیسے ممکنہ حریفوں کے خلاف تیاری متاثر ہو سکتی ہے، موجودہ رفتار سے ہتھیاروں کی دوبارہ تیاری میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکومت نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اب بھی دنیا کی سب سے مضبوط فوج اور کافی ہتھیار موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید