ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایژئی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ایران پر سمندری ناکہ بندی مسلط کرنے کی قدرت نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ناکام ہونے والی کارروائیاں خلیج فارس میں دوبارہ دہرائی جا سکتی ہیں۔
اس سے قبل امریکی حکام نے کہا تھا کہ ایران کی جنوبی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی بدستور برقرار ہے۔