• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے غیر ملکی فلائٹ آپریشن بحال

— تصویر بشکریہ ایرانی میڈیا
— تصویر بشکریہ ایرانی میڈیا

امریکا اسرائیلی حملے کے 55 دن بعد ایران سے غیر ملکی پروازیں بحال ہو گئیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آج پروازیں مدینہ، استنبول اور مسقط کے لیے روانہ ہوئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران سے حج 2026ء کے لیے اسٹاف اور کوآرڈینیٹر کی پہلی ٹیم سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئی ہے۔

ایئر پورٹ سے فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد شنگھائی اور گوانگزو سے بھی پروازوں کی آمد متوقع ہے۔

ادھر 55 دن میں پہلی بار دوحہ سے قطر ایئر کی پرواز تہران کے لیے روانہ ہوئی۔

تہران سے آج دبئی، لاہور، نجف، مسقط کی پروازیں بھی شیڈول پر ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آئندہ دنوں میں فلائٹ آپریشن مزید تیز کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید