• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: میٹرک و انٹرمیڈیٹ میں فیل طلبہ کیلئے چانسز میں اضافہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی مضمون میں فیل ہونے والے طلبہ کے لیے چانسز میں اضافہ کر دیا گیا۔

پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ چیئرمین کمیٹی کے ترجمان کے مطابق فیل ہونے والے امیدوار 4 سال کے دوران 6 مرتبہ امتحان دے سکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس نئی پالیسی کا اطلاق 2024ء کے سالانہ امتحانات سے ہو گا، طالبِ علم اضافی چانس میں اس وقت کے سلیبیس کے مطابق امتحان دے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ تعداد 4 چانسز تک محدود تھی۔

تعلیمی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ پر امتحانی دباؤ کم کرنا، فیل ہونے یا کم نمبر آنے کی صورت میں انہیں مزید مواقع فراہم کرنا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید