• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

فوٹو بشکریہ مرتضیٰ وہاب/ فیس بک
فوٹو بشکریہ مرتضیٰ وہاب/ فیس بک

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کردیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 30 سال بعد لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کو دوبارہ فعال کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پر دعویٰ کرنے والوں نے اس شہر کے ساتھ جو کیا وہ آپ کے سامنے ہے۔ 30، 40 سالوں میں جان بوجھ کر شہر کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ یہاں آنے کا مقصد اس بات کو ثابت کرنا ہے کہ نیت صاف ہوتی ہے تو اللّٰہ منزل کو آسان کرتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لوگوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اس لیے کام کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ کسی بھی شہر میں میونسپل حکومت کا کام علاقوں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ مقامی لوگوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے یہ ایک بڑی سہولت ہے۔

قومی خبریں سے مزید