• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار اور خورشیدشاہ آج پھر آمنے سامنے ہونگے

اسلام آباد(طاہر خلیل )وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ آج پھر آمنے سامنے ہوں گے ۔ دونوں متحارب فریقین کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ آج (پیر کو)قومی اسمبلی کے اجلاس میں عائد الزامات کا جواب دیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے سید خورشید شاہ اور اعتزاز احسن سے متعلق کافی ٹھوس مواد جمع کر لیا ہے اور وہ ثبوتوں اور دستاویزات کے ساتھ اسمبلی کے فلور پر بیان دیں گے ۔ وزیر داخلہ نے ہفتے کو تعطیل کے بائوجود اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور عمومی صور ت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے حکمران مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو اعتماد میں لیا ہے کہ پی پی پی کے بعض لیڈ ر و ںکے مبینہ جرائم کی پردہ پوشی نہیں کریں گے ۔ اور ان کے بارے میںسارا ریکارڈ قوم کے سامنے پیش کریں گے ۔
تازہ ترین