• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج جے سی پی اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کی دوسری ہائیکورٹس منتقلی پر غور کر رہا ہے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج 4 الگ الگ اجلاسوں میں جے سی پی اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں کو دوسری ہائی کورٹس میں منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کیونکہ گزشتہ 50 سال میں کسی ہائی کورٹ کے جج کا ان کی مرضی کے بغیر دوسری ہائی کورٹ میں تبادلہ نہیں ہوا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ صوابدیدی عمل ہے لیکن منصفانہ نہیں، یہ عمل عدلیہ کے انتظامی کنٹرول کی عکاسی کرتا ہے، سوال یہ ہے کہ آخر اسی ہائی کورٹ کے 5 جج کیوں؟

ان کا کہنا ہے کہ ہم ایسے اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کمیشن اجلاس میں اپوزیشن کے 2 ارکان شریک ہوں، میں اور سینیٹر علی ظفر آج اجلاس کی کارروائی میں شرکت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید