• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ: لڑکی کا قتل، بھائی سمیت 3 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سانگھڑ  میں لڑکی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث بھائی سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہے۔

مقتولہ کی شادی 15 روز قبل نوشکی میں ہوئی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی کو 2 روز قبل بلوچستان سے واپس لایا گیا تھا۔

پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری نے واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ قتل کا مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج ہو گا اور واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید