کشمور میں پولیس نے کچے کے علاقے جمال میں ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر متعدد ٹھکانے مسمار کر دیے۔
ایس ایس پی کے مطابق آپریشن میں 200 پولیس اہلکاروں، 50 کمانڈوز اور 6 بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا۔
پولیس ڈاکو ماسترو نندوانی اور رسول بخش نندوانی کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ بھی لگا دی گئی ہے۔