• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے ہمیں بتایا ہے وہ تباہ ہوچکا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ تباہ ہوچکا ہے۔ ایران نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ وہ انتہائی بحران کی حالت میں ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو امریکا آبنائے ہرمز کو کھول دے۔

ٹرمپ کے مطابق ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز فوری کھول دی جائے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ اپنی قیادت کی صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اور میرا خیال ہے کہ وہ کر لیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی تازہ تجایز قبول کرنے کے حق میں نہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق تہران نے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا جس کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا، جبکہ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات بعد کی بات چیت کے لیے چھوڑ دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں یہ رپورٹ بھی سامنے آئی تھی کہ ایران پر مسلط کردہ جنگ کے 2 ماہ بعد ایل این جی کی پہلی کھیپ آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیجِ فارس سے باہر نکل گئی۔

امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں جہازوں کی نقل و حرکت کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’مبارز‘ نامی ٹینکر بھارت کے جنوبی ساحل کے قریب سے گزر رہا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید