پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن گئی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پشاور زلمی کی ٹیم پانچویں مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل زلمی کی ٹیم 2017، 2018، 2019 اور 2021 میں بھی فائنل کھیل چکی ہے جہاں 2017 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
علاوہ ازیں لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز 4، 4 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 3 اور کراچی کنگز ایک مرتبہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔