• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ پر پرائیویٹ چیٹس بھی سائبر کرائم قانون سے مستثنیٰ نہیں: اماراتی حکام کا شہریوں کو انتباہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اماراتی حکام نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سائبر لاز کی پاسداری کریں، واٹس ایپ پر پرائیویٹ چیٹس بھی سائبر کرائم قانون سے مستثنیٰ نہیں۔

متحدہ عرب امارات میں سرگرم وکلاء نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پیغامات قانون کی گرفت میں لا سکتے ہیں، غیر تصدیق شدہ خبر شیئر کرنا بھی جرم بن سکتا ہے، لہٰذا شہری ہوشیار رہیں۔

حکام نے متنبہ کیا ہے کہ بغیر اجازت اسکرین شاٹس یا گفتگو شیئر کرنا بھی غیر قانونی ہے، جھوٹی یا گمراہ کن معلومات فارورڈ کرنا سزا کا باعث بن سکتا ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ عرب امارات میں جرمانہ 2.5 لاکھ سے 5 لاکھ درہم تک ہو سکتا ہے، سائبر قوانین پر عمل درآمد کریں، واٹس ایپ کا گروپ ایڈمن بھی غیر قانونی مواد پر ذمے دار ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید