• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’90 سالہ خاتون کا مقدمہ 20 سال بعد سنا جائے گا‘، ممبئی ہائیکورٹ کا حیران کن حکم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی شہر ممبئی کی ہائی کورٹ نے 90 سالہ خاتون کے ہتکِ عزت کے مقدمے کو 20 سال بعد سننے کا فیصلہ سناتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کیس کو فریقین کے درمیان ’انا کی جنگ‘ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ 2017ء میں دائر کیا گیا تھا جس میں درخواست گزار خاتون نے الزام لگایا تھا کہ 2015ء میں سوسائٹی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے واقعات نے مجھے ذہنی اذیت دی۔

درخواست گزار خاتون نے 20 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔

حالیہ سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے مقدمات عدالتی نظام پر بوجھ بنتے ہیں اور اہم کیسز کی سماعت میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔

ممبئی ہائی کورٹ کے جج نے واضح کیا کہ صرف زیادہ عمر کی بنیاد پر کیس کو ترجیح نہیں دی جا سکتی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے پہلے معاملہ معافی کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا مگر درخواست گزار خاتون اپنے مؤقف پر قائم رہیں۔

طویل تاخیر اور بار بار التواء کے باعث عدالت نے حکم دیا ہے کہ اب اس کیس کی سماعت 2046ء کے بعد ہی ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید