• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں ہیٹ برسٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں: محکمۂ موسمیات

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

محکمۂ موسمیات نے جنوبی پنجاب میں ہیٹ برسٹ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سُپر ایل نینو اور درجۂ حرارت میں اضافے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ رات 2 بجے درجۂ حرارت 45 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی خبریں من گھڑت ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ہیٹ برسٹ اور سانس لینے میں دشواری سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں۔

قومی خبریں سے مزید