• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے جدید ٹرانس شپمنٹ دور میں داخل ہونے کا سنگ میل عبور کرلیا، جنید انوار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیر بحری امور جنید انوار نے کراچی پورٹ پر تاریخی پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ نےجدید ٹرانس شپمنٹ دور میں داخل ہونے کا سنگ میل عبور کرلیا۔

 اپنے بیان میں جنید انوار نے کہا کہ الحمداللّٰہ پہلی بار مکمل ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز ایم وی ارلن کی کامیاب برتھنگ ہوئی، جنرل کارگو جہاز کی آمد پاکستان کے بحری شعبے کیلئے بڑی پیشرفت ہے۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ کراچی بندرگاہ پر ماضی میں صرف کنٹینرز کی ٹرانس شپمنٹ ہوتی تھی، جنرل کارگو، بلک، بریک بلک، گاڑیوں کی ہینڈلنگ کے ساتھ نئے تجارتی امکانات روشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ خطے کے اہم ٹرانس شپمنٹ مرکز میں تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، عالمی تجارتی راستوں کو جوڑنے میں کراچی پورٹ کا کردار مزید مضبوط ہوگیا، بحری شعبے میں اصلاحات کے مثبت اثرات واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید