لاڑکانہ کی میونسپل کارپوریشن کے اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 2008 سے 2016 تک کا ریکارڈ جل گیا۔آگ لگنے کے وقت موجود 2 چوکیدار وں کو شامل تفتیش کرلیا گیا ۔
میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کےاکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ میں آگ لگنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا جہاں موجود دو چوکیداروں نے میونسپل کمشنرعبدالحمید پٹھان کو بتایا کہ دو نامعلوم افراد اندار آئےاور اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ میں آگ لگا دی ۔
میونسپل کمشنر کے مطابق 2008 تا 2016 تک مالی بے ضابطگیوں کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں ۔نیب کی تحقیقات کے دوران کارپوریشن کے دو ملازمین عبد الستارشیخ اور عباس شیخ کو دو ہفتے قبل حراست میں لیاجاچکا ہے۔
2007 میں بھی ریکارڈ کو آگ لگا دی گئی تھی۔گزشتہ رات آگ لگنے کے وقت موجود 2 چوکیدار وں کو شامل تفتیش کرلیا گیاہے ۔