• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساجد خان سپر لیگ میں منتخب نہ ہونے پر مایوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ آف اسپنرساجد خان پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو انہوں نے لکھا کہ 11 سالوں سے میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین پرفارمنس دے رہا ہوں ۔ شاندار پرفارمنس کے باوجود پاکستان سپر لیگ میں موقع نہیں دیا جا رہا، بطور پروفیشنل کرکٹر یہ فطری طور پر مایوس کن ہے، اب بھی میری توجہ کارکردگی پر ہے، سخت محنت جاری رکھوں گا ۔

اسپورٹس سے مزید