کراچی کے علاقے قائدآباد سے اغواء کے بعد قتل ہونیوالے نوجوان کا قاتل اس کا دوست نکلا، ملزم نے دوست کو قتل کرنے کے بعد لاش پر تیزاب پھینک دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کا قاتل اس کا دوست نکلا، 30 مارچ کو نوری آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، ملزمان نے شناخت مٹانے کیلئے لاش پر تیزاب پھینکا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نوجوان کی گاڑی فروخت کرکے رقم آپس میں بانٹ لی تھی، ملزم کے دیگر 3 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔