• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے بطور ضمانت جمع کروائے گئے 7 کروڑ کی واپسی کا معاملہ، نیب سے بیانِ حلفی طلب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بطور ضمانت جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے کی واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب نے سپریم کورٹ سے اعتراضی اپیل واپس لینے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا تو چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ آپ نے یہ ریکارڈ وفاقی آئینی عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا؟

فل بینچ نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ اور نیب کا بیانِ حلفی طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی کو 11مئی تک ملتوی کر دیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے شوگر ملز ریفرنس بند ہونے پر جمع کروائی گئی رقم واپس لینے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید