متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے جاری ہیں، جنہیں روکنے کیلئے ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک ہے اور ایران کی جانب سے آنے والے ممکنہ خطرات سے نمٹ رہا ہے۔
اماراتی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کو بھی مؤثر انداز میں روک رہا ہے۔
حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں دراصل انہی دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔
اماراتی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ملکی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔