• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم پاکستان کے بہترین پلیئر اور بیٹر ہیں: شان مسعود

کپتان پاکستان ٹیسٹ ٹیم شان مسعود—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
کپتان پاکستان ٹیسٹ ٹیم شان مسعود—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ بابر اعظم پاکستان کے بہترین پلیئر اور بیٹر ہیں۔

بنگلادیش کے شہر ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی بابر اعظم رنز کرتے ہیں تو اس سے ان میں اعتماد آتا ہے، امید کرتے ہیں کہ بابر نے جیسے پی ایس ایل میں رنز بنائے ویسے ہی وہ ٹیسٹ سیریز میں بنائیں گے۔

شان مسعود نے کہا کہ ہم کسی اپوزیشن کو آسان نہیں لیتے، بنگلا دیش کی اپنی اسٹرینتھ ہے اور ہماری اپنی اسٹرینتھ ہے۔

کپتان پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے کہا کہ ہم بنگلا دیش کے خلاف ان کی ہوم کنڈیشن میں کھیل رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے چیلنج ہے، ہمارا اسکواڈ اچھا ہے، اب اس بات پر منحصر ہے کہ کون 10 دنوں میں اچھی کرکٹ کھیلتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پچ کے اوپر ابھی تک گھاس نظر آ رہی ہے، پچ ایسی لگ رہی ہے کہ جس پر پیسرز کو زیادہ مدد ملے گی، ہم پچ کا فائنل جائزہ لیں گے اور اس کے بعد پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے۔

کپتان شان مسعود نے کہا کہ بنگلا دیش کے پاس اچھا بولنگ اٹیک ہے، امید ہے کہ ان کے خلاف اچھے رنز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسکواڈ ہی ایسا بنایا ہے کہ جیسی کنڈیشن آئے ویسے پلیئنگ الیون کھلائیں، ہمارے ٹاپ آرڈر میں جو تبدیلیاں آئی ہیں وہ انجریز کی وجہ سے آئی ہیں، مڈل آرڈر کسی بھی ٹیم کا انجن ہوتا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میسج بڑا کلیئر ہوتا ہے کہ جب تک 20 وکٹیں نہیں لیتے تو میچ نہیں جیت سکتے اور ٹیسٹ میچ میں بولرز کا بڑا کردار ہوتا ہے اور مجھے اپنے بولرز پر پورا بھروسہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ ہمارے کوچز وہ ہیں جن کےساتھ ہم کھیلے بھی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید