کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش نے آخری بار ٹیسٹ آئر لینڈ کے خلاف نومبر میں کھیلی جب دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔ اب بنگلہ دیش چھ ماہ میں ڈھاکہ میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز پاکستان کے خلاف کھیلنے جا رہا ہے۔ 2024 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پاکستان میں دو صفر سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے تجویز پیش کی کہ مقابلے کی تیاری 2024 کی سیریز کی طرح کی جائے۔ وہ کہتے ہیں 2024 میں دورہ پاکستان کی خاص بات ہماری تیاری تھی، راولپنڈی ٹیسٹ میں جس طرح کم بیک کیا وہ ناقابل یقین تھا، اگر ہم اگلے دس دنوں میں بھرپور محنت کریں تو اس بار بھی سیریز جیتنا ممکن ہے۔ ضروری یہ ہے کہ ہم ہر دن اچھی کرکٹ کھیلیں۔ کپتانی کو انجوائے کر رہا ہوں، سب سے بڑا ایڈوانٹیج اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کا موجود ہونا ہے، شکر ہے کہ بنگلہ دیش میں فاسٹ بولروں کی اچھی خاصی تعداد آرہی ہے۔