• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرستاروں کیلئے خوشخبری، ماریہ شواپوواکی جنوری میں ٹینس کورٹس پر واپسی کا امکان

ماسکو ( جنگ نیوز)  روسی ٹینس گلیمر کوئن ماریہ شرا پووا کے پرستار خوش ہوجائیں، 29 سالہ اسٹار کی ٹینس کورٹس سے دوری چند ماہ میں ختم ہوسکتی ہے۔ روس ٹینس فیڈریشن  کے صدر شامل تارپشچیو نے ڈوپنگ کے الزام میں دو سال کی پابندی کی شکار پانچ بار کی گرینڈسلم چیمپئن ماریا شراپووا کی واپسی کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شراپووا پر عائد پابندی سے متعلق حتمی فیصلہ ستمبر میں فیصلہ لیا جائے گا۔ ابھی کچھ بھی کہنا ناممکن ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ جنوری سے دوبارہ ٹینس کورٹس پر جادو چلانا شروع کردیں گی ۔ سابق عالمی نمبر ایک شراپووا کو جنوری میں آسٹریلین اوپن کے دوران ممنوعہ دوا  میلوڈونيم کا استعمال ثابت ہونے پر دو سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی تھی۔ خیال رہے کہ روسی اولمپکس ایسوسی ایشن نے انہیں اولمپکس میں ملکی پرچم بردار نامزد کیا تھا، ٹینس حکام نے آخر تک ان کے کلیئر ہونے کا انتظار کیا لیکن انہیں مایوسی ہوئی۔ شراپووا کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ دوا بیماری کے سبب استعمال میں رکھی ہوئی تھی لیکن اس پر پابندی عائد کیے جانے سے قبل تک وہ مذکورہ دوا لیتی تھیں۔ انہوں نے پابندی کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اس اپیل کی سماعت جون میں ہونا تھی لیکن اسے ملتوی کردیا گیا تھا کیونکہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو کیس کے سلسلے میں شواہد مکمل کرنے کیلیے مزید وقت درکار تھا۔
تازہ ترین